برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ عوام معمول کے مطابق شاپنگ کریں، خوراک، ادویات کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر وزیراعظم بورس جانسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بندرگاہ ڈوور پر بحران کے حل کیلئے فرانسیسی حکام سے بات جاری ہے۔بورس جانسن نے کہا کہ نئے وائرس سے متعلق مختلف ممالک کے تحفظات سے آگاہ ہیں، 5 لاکھ افراد کو ویکسین دی جاچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاری ڈرائیورز کے ذریعے وائرس پھیلنے کا امکان انتہائی کم ہے، بندرگاہ ڈوور سے آنے والی اشیا مجموعی مقدار کا صرف 20 فیصد ہیں۔بورس جانسن نے کہا کہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے بات ہوئی ہے، مسئلے کا حل چند گھنٹوں میں سامنے آسکتا ہے۔
ٹرانسپورٹ سیکرٹری نے کہا کہ گزشتہ شب 500 لاریاں فرانس جانے کیلئے قطار میں کھڑی تھیں، سماجی دوری کاخیال رکھنا اب زیادہ ضروری ہے۔