امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل کے مطابق کورونا وائرس سے بچا کے لیے آزمائشی طور پر استعمال کی جانے والی چینی ویکسین موثر ثابت ہوئی ہے۔ برازیل میں جاری سینوویک بیو ٹیک کی ویکسین کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں اور ٹرائل کے آخری مراحل میں یہ ویکسین مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ بتایا گیا ہے کہ آئندہ برس فروری کے وسط تک چینی ویکسین اور برطانوی یونیورسٹی آکسفورڈ اور ایسٹر زینیکا کی ویکسین بھی عام استعمال کے لیے دستیاب ہو سکتی ہیں۔ چینی ویکسین کی آزمائش برازیل کے علاوہ انڈونیشیا اور ترکی میں جاری ہے۔