جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ اس وقت فیصلہ کن موڑ پر ہے اور آنے والے ہفتے اور مہینے اس کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔انہوں نے ایران کو متنبہ کیا کہ اسے اب جو موقع دیا جا رہا ہے، اسے آخری موقع سمجھے اور کسی صورت اسے ضائع نہ کرے۔ یہ پیش رفتایک ورچوئل اجلاس کے بعد سامنے آئی، جس میں ایرانی اور عالمی قوتوں کے نمائندے شریک تھے۔ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والی عالمی طاقتیں اس معاہدے کو بچانے کی کوشش کر رہی ہیں اور انہیں امید ہے کہ امریکا دوبارہ اس معاہدے میں شامل ہوجائے گا لیکن یہ سوال بھی اٹھایا جارہا ہے کہ کیا ایران معاہدے کی نئی شرطوں کو تسلیم کر ے گا۔
ایران جوہری معاہدے کے موقعے کو ہاتھ سے جانے نہ دے، جرمن وزیر خارجہ
Dec 22, 2020 | 17:27