ٹیلی نار کا کاروباری اداروں کیلئے انٹرپرائز سلوشنزکا عملی مظاہرہ 

Dec 22, 2021


کراچی (کامرس رپورٹر)ٹیلی نار پاکستان نے کاروباری اداروں کو مستقبل کے لیے تیار کرنے کی اپنی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنے وسیع سلوشنز کی نمائش کے لئے کراچی میں کاروباری اداروں اور  انٹرپرائز کے لئے تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں اپنے کارپوریٹ صارفین کے لئے ٹیلی نار پاکستان کے انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT)، انٹرپرائز سلوشنز، اور ڈیٹا بطور سروس سلوشنز کا لائیو مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب میں مونس علوی، سی ای او کے الیکٹرک، غیاث خان، سی ای او اینگرو کارپوریشن، صمد داؤد، وائس چیئر اینگرو، ڈی ایچ اور داؤد فانڈیشن، حسن خان، سی ای او ٹریکس پاکستان، مرزا اختیار بیگ، یمن کے قونصل جنرل اور صدر قونصلر، سندھ پولیس، آصف پیر، سی ای او سسٹمز لمیٹڈ، کامران نشاط، سی ای او مولر اینڈ فپس، ڈاکٹر امجد، سی ای او این بی پی فنڈز، دورید قریشی، سی ای او ہم نیٹ ورکس اور مدثر عاقل، سی ای او ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک سمیت دیگر نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عرفان وہاب خان، سی ای او، ٹیلی نار پاکستان نے کہا ''اپنے کاروبار کو مستقبل کے لیے تیار کرنا صرف ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کے صنعتی رجحانات کو دیکھنے سے متعلق نہیں ہے بلکہ تبدیلی اور اپنے کاروبار کو ترقی دینے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا ہے جو افراط زر کی بلند شرح کے باوجود کارکردگی کو بہتر بنانے سے حاصل ہوتا ہے۔ وہ کاروبار جو آج مستقبل کی دور اندیشی کے حامل ہیں اور خود کو جدید ترین سلوشنز سے آراستہ کرتے ہیں وہ غیر یقینی صورتحال میں بھی آگے بڑھتے ہیں۔ '' عمر بن طارق، چیف بزنس آفیسر ٹیلی نار پاکستان نے کہا ''جب بات ترقی اورمستقبل کی تیاری کی ہو تو ہمارے جدید ترین کاروباری سلوشنز کو کاروبار بہتر انداز میں چلانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس سے مکمل کنٹرول ملتا ہے۔'' ٹیلی نار بزنس نے حال ہی میں اپنے کاروباری سلوشنز کی سروسز کا آغاز کیا جس میں IoT کا استعمال کرتے ہوئے ایوینٹ گارڈسلوشنز، جدید ڈیٹا اینالیٹکس اور اپنی مرضی کے مطابق انٹرپرائز سلوشنز شامل ہیں۔

مزیدخبریں