کمپنیز ایکٹ میں ترامیم ‘چھوٹے  کاروبارکیلئے اہم اصلاحات متعارف  

Dec 22, 2021


اسلام آباد(کامرس ڈیسک)کمپنیز ایکٹ میں کمپنیز (ترمیمی) بل 2021 کے ذریعے کی گئی ترامیم کے ذریعے ایس ایم ایز، سٹارٹ اپ اور چھوٹے کاروبار کو فروغ دینے  اور عمومی طور پر ملک میں کاروبار دوست کاحول فراہم کرنے کے لئے اہم اصلاحات متعارف کی گئیں ہیں۔ اہم ترامیم میں ''اسٹارٹ اپ کمپنی'' کی نئی تعریف شامل کرنا، پرائیویٹ کمپنیوں کے لیے غیر آڈٹ شدہ مالیاتی گوشواروں کو فائل کرنے کے تقاضوں کو ختم کرنا، مشترکہ مہر رکھنے کی ذمہ داری کو ختم کرنا، اور کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کرنے کے لیے سبسکرپشن فائل کرنے کی شرط کو ختم کرنا شامل ہیں۔ نئی متعارف کرائی گئی تعریف کے مطابق اسٹارٹ اپ ایک ایسی کمپنی ہے جو کہ 10 سال کے اندر اندر تشکیل دی گئی ہو، جس کا سالانہ ٹرن اوور زیادہ سے زیادہ 500 ملین روپے تک ہو، اور جو روزگار پیدا کرنے، سرمایہ بڑھانے یا جدت پیدا کرنے کی اعلی ٰصلاحیت کی حامل ہو۔اسٹارٹ اپ کمپنی کی تعریف کی قانونی بنیاد سے اسٹارٹ اپ کمپنیوں کو سرمایہ کاری یا کریڈٹ حاصل کرنے اور کاروباری جدت میں معاونت ملے گی۔کمپنیز ایکٹ میں نئی شقیں بھی شامل کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں