ڈوپلیسی،  نارائن اور معین علی پی ایس  ایل کی بجائے بی پی ایل کھیلیں گے

Dec 22, 2021


ڈھاکہ(آئی این پی)سابق جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسی، ویسٹ انڈین سپنر سنیل نارائن اور برطانوی آل رائونڈر معین علی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے 8ویں ایڈیشن میں حصہ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تینوں کھلاڑی بی پی ایل کی دو بار کی چیمپئن کومیلا وکٹورینز کے لیے کھیلیں گے۔ کومیلا کی منیجنگ ڈائریکٹر نفیسہ کمال نے بھی بنگلہ دیشی میڈیا کو تصدیق کی کہ ان کی ٹیم نے اگلے بی پی ایل سیزن کے لیے ڈو پلیسس، نارائن اور معین کو شامل کیا ہے۔یہی وجہ تھی کہ ان کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ 7 کے لیے رجسٹریشن نہیں کرائی۔ تینوں کھلاڑی اس ڈرافٹ کا حصہ بھی نہیں تھے جو گزشتہ اتوار کو ہوا تھا۔ بی پی ایل کا اگلا سیزن 20 جنوری سے شروع ہوکر 20 فروری تک تقریبا ایک ماہ جاری رہنے کا امکان ہے تاہم اس کا پی ایس ایل سے ٹکرا ئوہے جو 27 جنوری کو شروع ہونے والی ہے۔

مزیدخبریں