سعودی عرب،ڈاکار ریلی یکم جنوری کو شروع ہو گی ، روٹ جاری


جدہ(آئی این پی)سعودی عرب میں جغرافیائی چیلنجز کی حامل مشہور ڈاکار ریلی کا تیسرا سیزن یکم جنوری سے شروع ہونے والا ہے جس کے لیے انتظامیہ نے روٹ جاری کر دیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق 70ممالک سے تعلق رکھنے والے 650رائڈر ریلی میں شریک ہوں گے۔ڈاکار ریلی میں 430 مختلف قسم کی گاڑیاں اور بائک کے علاوہ ڈاکار کلاسک کیٹگری میں 148 گاڑیاں شریک ہوں گی۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ڈاکار ریلی کا آغاز جدہ سے حائل کی طرف ہوگا جس میں رائڈر 815 کلو میٹر کی مسافت طے کرکے حائل پہنچیں گے مگر یہ ریلی میں شامل نہیں ہوگا اور صرف تمہیدی مرحلہ ہوگا۔حائل میں ڈاکار ریلی کا مقابلہ شروع ہوگا جہاں وہ 8375 کلو میٹر کی مسافت طے کرکے ریاض پہنچیں گے اور بعد ازاں وہاں روٹ کی پابندی کرتے ہوئے 14 جنوری کو جدہ پہنچیں گے۔

ای پیپر دی نیشن