قومی باکسرزعثمان وزیر اور آصف ہزارہ  کاوطن  پہنچنے پر والہانہ استقبال

Dec 22, 2021


اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان کے ابھرتے ہوئے باکسرز عثمان وزیر اور آصف ہزارہ ٹائٹلز جیت کر وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔نوجوان باکسرز غیرملکی سرزمین پر ملک کا نام روشن کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے دونوں باکسرز کا اسلام آباد میں پرتپاق استقبال استعمال کیا گیا ہے اور مداحوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیر نے انٹرنیشنل باکسنگ میلے میں تنزانیہ کے باکسر کو شکست دے کر مڈل ایسٹ باکسنگ چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ بلوچستان کے ثپوت آصف ہزارہ نے یوگنڈا کے باکسر کو چت کرکے ایشین باکسنگ فیڈریشن کا ٹائٹل اپنینام کیا۔اس خوشی کے موقع پر حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے عثمان وزیر نے کہا کہ تمام اخراجات خود اٹھائے، حکومتی سرپرستی ملے تو مزید بہتر پرفارمنس دے سکتے ہیں۔دونوں باکسرز کو وزارت بین الصوبائی رابطہ ، گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے گلدستے بھی پیش کیے گئے۔

مزیدخبریں