امریکی فوجیوں کا ممنوعہ انتہا پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف 


واشنگٹن(این این آئی)امریکی فوج کے 100 کے قریب ارکان کا ممنوعہ انتہا پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ 100 کے قریب فوجیوں نے ایک سال کے دوران کسی نہ کسی شکل میں ممنوعہ انتہا پسندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔رپورٹ سامنے آنے کے بعد پینٹاگون نے فوجی اہلکاروں کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں۔پینٹاگون کے سربراہ لائیڈ آسٹن نے فروری 2021 میں محکمہ دفاع کی صفوں میں انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کی پالیسیوں پر نظرثانی کا حکم دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن