3 سابق  جرنیلوں کا 2024ء کے صدارتی الیکشن کے بعد امریکہ میں  بغاوت کا خدشہ


واشنگٹن  (اے پی پی) امریکا کے 3ریٹائرڈ جنرلز نے  2024  کے صدارتی انتخابات کے بعد امریکا میں ممکنہ فوجی  بغاوت سے خبردار کیا ہے۔ کینیڈا کے  اخبار دا گلوب اینڈ میل کی رپورٹ کے مطابق  ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل سٹیون اینڈرسن اور 2ریٹائرڈ میجر جنرلز پائول ایاٹون اور انتونیو تاگوبا نے  امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں حال ہی میں  شائع  ہونے والی  ایک رپورٹ میں  کہا کہ وہ 2024کے صدارتی انتخابات کے نتیجے کے  بارے میں  فکرمند ہیں اور امریکا کو ممکنہ فوجی بغاوت سے بچنے کی تیاری کرنی چاہئے۔ ہم  اگلی بار بغاوت کے کامیاب ہونے کے بارے میں خوفزدہ  ہیں۔ مسلح افواج میں ممکنہ ہنگامہ آرائی کے آثار ظاہر ہوئے ہیں۔  اگر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ یا ان جیسا کوئی امیدوار 2024 میں دوبارہ ہار جاتا ہے تو باغی فوجی یونٹس انتخابی نتائج کو مسترد کر کے سابق صدر  ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس میں بھیج  سکتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن