واشنگٹن (اے پی پی) امریکا کے 3ریٹائرڈ جنرلز نے 2024 کے صدارتی انتخابات کے بعد امریکا میں ممکنہ فوجی بغاوت سے خبردار کیا ہے۔ کینیڈا کے اخبار دا گلوب اینڈ میل کی رپورٹ کے مطابق ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل سٹیون اینڈرسن اور 2ریٹائرڈ میجر جنرلز پائول ایاٹون اور انتونیو تاگوبا نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں حال ہی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا کہ وہ 2024کے صدارتی انتخابات کے نتیجے کے بارے میں فکرمند ہیں اور امریکا کو ممکنہ فوجی بغاوت سے بچنے کی تیاری کرنی چاہئے۔ ہم اگلی بار بغاوت کے کامیاب ہونے کے بارے میں خوفزدہ ہیں۔ مسلح افواج میں ممکنہ ہنگامہ آرائی کے آثار ظاہر ہوئے ہیں۔ اگر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ یا ان جیسا کوئی امیدوار 2024 میں دوبارہ ہار جاتا ہے تو باغی فوجی یونٹس انتخابی نتائج کو مسترد کر کے سابق صدر ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس میں بھیج سکتے ہیں۔
3 سابق جرنیلوں کا 2024ء کے صدارتی الیکشن کے بعد امریکہ میں بغاوت کا خدشہ
Dec 22, 2021