اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) ا نسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس انعام غنی نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آفس نارتھ ریجن ، موٹروے نارتھ زون اور این5 نارتھ زون آفس(ہائی وے) کا دورہ کیا۔ انسپکٹر جنرل کی آمد پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل محمد زبیر ہاشمی نے زونل کمانڈرز کے ہمراہ ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کو چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعد ڈی آئی جی اشفاق احمد (موٹروے نارتھ زون) اور ڈی آئی جی مظہر الحق کا کاخیل (N-5 نارتھ زون ہائی وے) نے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی۔ جس پر آئی جی موٹروے نارتھ ریجن کی کار کردگی کو سراہا اور پیشہ ورانہ امور کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ خوش اخلاقی، بروقت مدد اور ٹریفک وائلیشن پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ افسران کو ان کے گھر کے قریب پوسٹنگ دی جائے ۔
آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کااین5 نارتھ زون آفس کا دورہ
Dec 22, 2021