اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری لارڈز میں اپوزیشن کے رکن لارڈ واجد خان اور لیبر پارٹی برطانیہ کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی انسانی حقوق کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ڈاکٹر شیریں مزاری نے ملک میں لوگوں کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی ، خواتین، بچوں، معذورں ، خواجہ سرائوں کے حوالے حکومت کی جانب سے اٹھائے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا انہیں بتایا کہ حکومت نے اس حوالے سے کئی قانون پاس کیے ہیں ، زینب الرٹ، خواتین حراسمنٹ قانون،خواتین وراثت قانون بنائے ہیں انسانی حقوق کی ہیلپ لائن 1099پر بھی لوگوں کی شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے، وفد نے حکومت اور ڈاکٹر شیریں مزاری کی انسانی حقوق کی فراہمی کے حوالے سے کوشش کو سراہا ، وفد نے کہا کہ اور سیز پاکستانیز بھی پاکستانی معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر شیریں مزاری سے لارڈ واجد اور انجیلا رینر ،لارڈ واجد خان کی ملاقات
Dec 22, 2021