لاہور( نیوز رپورٹر) پریس کلب کے سامنے برائٹ فیوچر سوسائٹی اور آئی ایم آر ایف کے زیر اہتمام سری لنکن شہری پرانتھا کمار کے خاندان کیساتھ اظہار افسوس کیلئے شمعیں روشن کی گئیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی اور ڈسٹرکٹ بار سیالکوٹ کا شکریہ ادا کیا۔ اور سری لنکن شہری کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
سری لنکن شہری کے خاندان کیساتھ اظہار افسوس کیلئے برائٹ فیوچر کے زیر اہتمام شمعیں روشن کی گئیں
Dec 22, 2021