حیدرآباد(نامہ نگار)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈسٹرکٹ حیدر آباد کے زیر اہتمام بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کیخلاف شعبہ خواتین نے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔رکن رابطہ کمیٹی کشور زہرہ نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مائیں بہنیں اس کالے قانون کے خلاف کھڑی ہوئی ہیںہم کسی قومیت کے نہیں بلکہ اس کالے قانون کے خلاف ہیں جو عوام کو کچلتا آرہا ہے تھر میں بچے مررہے ہیں یہ چاہتے ہیں ویسی ہی صورتحال کراچی،حیدر آبادویگر سندھ کے شہروں کی ہوجائے، آئین کہتاہے کہ شہر ی حکومتوں کو انتظامی، سیاسی اور دیگر وسائل دولیکن پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت مزید اختیارات چھین کر شہری حکومتوں کو مزید بے بس کر رہی ہے،دختران حیدرآباد اس بل کو مسترد کرتی ہیں، یہ شہر ہمارے بزرگوں کی امانت ہیں ہم اسے بچائینگے۔سینیٹر خالدہ اطیب نے پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے ہم ایسا نہیں ہونے دینگے،ہم ماں بہنیں اس کالے قانون کو واپس لینے پر مجبور کردینگے،سندھ حکومت نے تمام بلدیاتی اداروں کو اس کالے قانون کے ذریعے مفلوج کردیا ہے۔اس مو قع پر انچارج ڈسٹرکٹ حیدر آباد ،ممبر قومی و صوبائی اسمبلی و دیگر بھی موجود تھے ۔