لاہور (نیوز رپورٹر)وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب مخدوم سید طارق محمود الحسن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں 23 دسمبر کو پنجا ب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کی اس کانفرنس میں خصوصی شرکت متوقع ہے۔ اس کانفرنس میں دنیا کے 80 ممالک سے اوورسیز پاکستانی،بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندگان، عالمی شہرت یافتہ شخصیات اور سرمایہ کار شرکت کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر دفتر میں پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کانفرنس کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔