بماکو(این این آئی)مالی کے وزیر برائے خارجہ امور عبداللہ دیوب نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس اس کے علاوہ کوئی انتخاب نہیں کہ وہ اس امر پر نظر ثانی کرے کہ اس نے اپنی سکیورٹی کو کس طرح یقینی بنانا ہے۔فرانسیسی فورسز کے انخلا پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل فہم ہے کہ مالی ملک میں امن کی خاطر غیر ملکی افواج پر ہمیشہ کے لیے انحصار نہیں کر سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ذمہ داری ملک کے سکیورٹی اداروں نے خود ہی اٹھانا ہے۔ تاہم اس کے لیے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے، جس کے لیے عالمی مشاورت ناگزیر ہو گی۔مالی کے وزیر برائے خارجہ امور عبداللہ دیوب نے کہا کہ ان کی حکومت ملک میں امن قائم کرے گی۔عبداللہ دیوب نے یقین دہانی کرائی کہ ملک کی نئی سکیورٹی پالیسیوں کے بدولت ملک میں امن و سلامتی کی صورتحال بہتر ہو گی۔
مالی حکومت
فرانسیسی فوجی انخلاء کے بعدامن وامان کی صورتحال بہتر ہوگی،مالی حکومت
Dec 22, 2021