لاہور (خصوصی نامہ نگار) بھارت سے آئے 87 ہندو یاتریوں نے شاہی قلعہ میں " لو بھگوان"کی سمادھی پر حاضر ی دی۔ اس موقع پر متروکہ بورڈ کی جانب سے خصوصی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بورڈ ترجمان کے مطابق ہندو یاتریوں نے شاہی قلعہ، گریٹر اقبال پارک کی بھی سیر کی جبکہ امپوریم مال اور انارکلی بازار میں شاپنگ کی۔ یاتری آج 22 دسمبر بروز بدھ کو کرشنا مندر راوی روڈ پر حاضری دیں گے اور اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔ پارٹی لیڈر سردار سنجیو کمار، راکیش اروڑا، جسونت سنگھ و دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا لاہور لاہور ہے اسکی خوبصورتی قابل دید ہے۔ اس ضمن میں یاتریوں کی سکیورٹی کے لے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ بھارت سے آئے مہمانوں نے کپڑوں کے علاوہ خشک میوہ جات کی خریداری میں خصوصی دلچسپی لی۔ بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل فراز عباس، بورڈ ترجمان عامر حسین ہاشمی اور سکیورٹی سمیت بورڈ کے دیگر عملہ اور پولیس و انتظامیہ کے افراد بھی یاتریوں کے ہمراہ تھے۔ یاتری آج 22 دسمبر بروز بدھ کو کرشنا مندر راوی روڈ پر حاضری دیں گے اور اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔ پارٹی لیڈر سردار سنجیو کمار، راکیش اروڑا، جسونت سنگھ و دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا لاہور لاہور ہے اسکی خوبصورتی قابل دید ہے۔
یاتری