اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ میں بہن سے مبینہ تعلقات کے رنج پر لڑکی کے بھائیوں نے وحشیانہ تشدد اور گلا دبا کر نوجوان کو مار ڈالا۔ محدث افضل درزی کی دکان پر کام کرتا تھا جس کے کرپارام فیکٹری کی رہائشی لڑکی سے مبینہ طور پر تعلقات قائم ہوگئے۔ گزشتہ روز لڑکی کے بھائی محدث افضل کو اپنے گھر لے گئے جہاں وحشیانہ تشدد کرنا شروع کردیا اور گلے میں کپڑا ڈال کر اسے مار ڈالا۔مقتول کے بھائی کی درخواست پر 4 نامزد ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
نوجوان قتل