سیالکوٹ واقعہ باعث ندامت ہے‘ صدر علوی: کرسمس کا کیک کاٹا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر  ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مسیحی برادری سمیت اقلیتوں کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے۔ موجودہ حالات کے تناظر میں امن و آشتی کا پیغام عام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر میں کرسمس کے حوالہ سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،  اس موقع پر صدر عارف نے کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔  انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مذہبی تعلیمات میں اخوت، درگزر کا بڑا درجہ ہے۔سیالکوٹ واقعہ ملک کیلئے بدنامی اور رسوائی کا سبب بنا۔، ایسی شرپسند قوتوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہو گا۔ سیالکوٹ واقعہ باعث ندامت ہے۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نورالحق قادری  کہا کہ پاکستان سب کا ہے۔ چاہے مسلمان، مسیحی، ہندو یا کوئی بھی  ہو یہ ملک سب کا ہے۔ جبری مذہب کی تبدیلی سے متعلق زیادہ پروپیگنڈا نہیں کرنا چاہئے۔ اس حوالہ سے قانون سازی اور آگاہی پیدا کریں گے۔ سیالکوٹ واقعہ ملک کیلئے بدنامی اور رسوائی کا سبب بنا، ایسی شرپسند قوتوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہو گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی شنیلا روتھ نے کہا کہ حضرت عیسیٰ کی تعلیمات میں امن و سلامتی کا درس دیا گیا ہے۔ اس موقع پر صدر عارف نے کرسمس کا کیک بھی کاٹا علاوہ ازیں صدر  ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی ملک کی انسانی اور سماجی و اقتصادی ترقی کا ایک اہم جزو ہے۔ تعلیمی اداروں میں طلباء کی تعداد بڑھانے اور مدارس کے طلباء کو کمپیوٹر لٹریسی سمیت عصری تعلیم بھی دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر میں چیئرمین نیشنل کمشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی) کرنل (ر) ڈاکٹر امیر اللہ مروت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے انہیں قومی کمشن برائے انسانی ترقی کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ 
صدر 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...