پاکستان کا کروز میزائل با بروں کا کامیاب تجربہ، صدر اور وزیراعظم کی مبار کباد 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ کروز میزائل بابر ون بی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بابر ون بی میزائل مقامی طور پر تیار کردہ اور توسیعی رینج کا حامل ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج، چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر اور کمانڈر آرمی سٹرٹیجک فورس لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے بھی میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔ کامیاب میزائل تجربے پر آئی ایس پی آر، صدر، وزیر اعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کی دفاعی طاقت میں اضافہ ہوگا۔ اس دوران سٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران اور سٹرٹیجک فورسز حکام بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک پلانز ڈویژن نے فلائٹ ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو بھی مبارکباد دی۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کا کہنا تھا کہ کروز میزائل ٹیکنالوجی کے شعبے میں کامیابی کا حصول کلیدی ہے۔

ای پیپر دی نیشن