خیبر پی کے ، عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کر دیا ، شہباز شریف: فضل الرحمن کو مبارکباد 

Dec 22, 2021

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر فضل الرحمان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پی کے کے عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کردیا ہے۔ ٹوئٹر پر شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کامیابی پر فضل الرحمان کو مبارکباد دیتا ہوں، تبدیلی سرکار کی شکست کمر توڑ مہنگائی اور گورننس کے فقدان پر عوام کا شدید رد عمل ہے۔ یہ اس تجربے کے خاتمے کا آغاز ہے جو ملک اور عوام کو بد قسمتی سے بہت مہنگا پڑا ہے۔

مزیدخبریں