انتخابی فہرست نظرثانی ، گھر گھر ووٹروں کی تصدیق کے دورانئے میں 10 دن تک  توسیع

اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرست کی نظرثانی 22۔2021 کے سلسلے میں گھر گھر ووٹروں کی تصدیق کے کام کا دورانیہ 10 دن تک بڑھا دیا ہے۔ تر جما ن الیکشن کمیشن کے مطا بق پہلے شیڈول کے مطابق 21 دسمبر اس مرحلے کا آخری دن تھا جو الیکشن کمیشن نے عوام کی سہولت اور مفاد عامہ کے لئے 31 دسمبر 2021 تک بڑھا دیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اپنے ووٹ کا اندراج کراسکیں۔اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے 8300 ایس ایم ایس سروس کو بھی 31 دسمبر 2021 تک مفت کر دیا ہے تاکہ عوام اس سہولت کے ذریعے اپنے ووٹ کے بارے میں جان سکیں۔

ای پیپر دی نیشن