لاہور(نامہ نگار))لاہور پولیس نے قائدِ اعظم ڈے اور کرسمس تقریبات کو پْر امن بنانے کیلئے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ لاہور پولیس نے مسیحی رہنماؤں اور چرچزانتظامیہ کی مشاورت سے کرسمس کاسکیورٹی پلان مرتب کیا ہے۔ کرسمس اور قائد اعظم ڈے کے موقع پرایس ایس پی آپریشنز کی سپرویژن میں ڈویژنل ایس پیز، سرکل افسران اور ایس ایچ اوز سمیت 6ہزار سے زائد پولیس افسر اورجوان ڈیوٹی انجام دیں گے۔گرجا گھروں اورعبادت گذاروں کو تین درجاتی حصار پر مبنی فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے گرجا گھروں اور اہم مقامات کا سکیورٹی آڈٹ کیا جا چکا ہے۔دعائیہ تقاریب میں شرکت کیلئے گرجاگھر آنے والے اشخاص کو مکمل شناخت اور چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت ہو گی۔کرسمس بازاروں،تفریح گاہوں اور پارکوں کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔علاوہ ازیں قائداعظم ڈے کی مناسبت سے تمام ریلیز، سیمینارزکو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ 24 اور 25دسمبر کو شہر کے مختلف مقامات پر سپیشل پکٹس لگائی جائیں گی۔ ہوائی فائرنگ،آتش بازی،ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔ ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ سمیت دیگر پٹرولنگ گاڑیوں کی متواتر گشت جاری رہے گی۔