لاہور قلندرز ‘انگلش کائونٹی یارکشائر  کے درمیان شراکت داری معاہدہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز اور انگلش کائونٹی یارکشائر کے درمیان شراکت داری قائم ہو گئی ‘نئی پارٹنر شپ کے تحت یارکشائر کائونٹی کرکٹ کلب نے لاہور قلندرز کے فاسٹ بائولر حارث رئو ف کو بطور اوورسیز کھلاڑی سائن کرلیا ہے ۔پارٹنرشپ کے تحت دونوں کے درمیان انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا تبادلہ کیا جائیگاجس سے کرکٹرز کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔  دونوں ٹیموں کے درمیان 16جنوری کو قذافی سٹیڈیم میں دوستانہ میچ کھیلا جائیگا۔ 

ای پیپر دی نیشن