شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداران کا چار سال کیلئے چناؤکا عمل مکمل چیئرمین حاجی ملک عبد العزیز ، حاجی احسان الحق صدر، جنرل سیکرٹری شیخ عنبر بشیر اور نائب صدر محمد عالم منتخب جبکہ باقی پینل ہاوس نے بلا مقابلا منتخب کرلیاگیا پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل الیکشن میٹنگ سال2021-25فورٹ ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی۔اجلاس میں شفاف سکروٹنی کے عمل کے بعد 25اضلاع کو نوٹس15روز قبل جاری کیے گئے۔ آئندہ چار سال 2021-25کیلئے حاجی عبدالعزیز چیئرمین، احسان الحق ادریس صدر، حاجی عنبر بشیر احمد جنرل سیکرٹری، عبدالقیوم غوری ڈپٹی پریز یڈنٹ،ملک احمد شہزاد سینئر وائس پریزیڈنٹ، شیخ محمد عالم وائس پریزیڈنٹ، حمیرا نعیم لیڈی وائس پریزیڈنٹ، فہیم انور، اشرف ضیاء اور ملک غلام مرتضی وائس پریزیڈنٹ کاشف تنویر سینئر ایسوسی ایٹ سیکرٹری، شبنم ظاہر سینئر لیڈی ایسوسی ایٹ،ساحرہ شبنم ایسوسی ایٹ سیکرٹری، فواد فرح ایسوسی ایٹ سیکرٹری، عابد بٹ فنانس سیکرٹری عاصمہ بتول لیڈی ایگزیکٹیو ممبر رابعہ ارشدممبر ایگزیکٹیو، محمد رمضان لودھرا، عامر سہیل، اعظم جارج، فیض محمد،منتظر مہدی، دانش رضا، سبطین بخاری، حسن صابر، عاصم کاکڑ، ثقلین امام، ندیم ساجد، ممبرایگزیکٹیو منتخب ہو گئے۔ فیصلہ کیا گیا کہ جنوری میں پنجاب چیمپئن شپ اور آل پاکستان ٹورنامنٹس کا انعقادیقینی بنایا جائیگا۔