لاہور(سپورٹس ڈیسک )امارات اسلامیہ کے وزیراعظم محمد حسن اخوند نے کرکٹ بورڈ ممبران کے ناموں کا اعلان کردیا۔محمد حسن اخوند نے مشاورت کے بعد افغان کرکٹ بورڈ کے ممبران کے ناموں کا اعلان کیا، جس کے مطابق سابق آل راؤنڈر میر واعظ اشرف کو بورڈ کا مستقل چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔حسن اخوند نے 9 رکنی کرکٹ بورڈ کا اعلان کیا، جس میں افغانستان میں کرکٹ شروع کرنے والے یا اس کھیل کو متعارف کرانے والے کھلاڑی داد نوری بھی شامل ہیں۔ کرکٹ بورڈ جلد تینوں فارمیٹ کیلئے نئی ٹیم کا اعلان کریگا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے اگست کے بعد ملک چھوڑنے والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جائیگا۔یاد رہے کہ افغانستان کی منتخب حکومت کے خاتمے اور اگست میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد کرکٹ بورڈ سمیت تمام محکموں کو ختم کردیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی تشکیل نو کا دوبارہ اعلان کیا گیا۔
سابق کرکٹرمیر واعظ اشرف افغان کرکٹ بورڈ کے مستقل چیئرمین نامزد
Dec 22, 2021