فنکشنل لیگ  عہدیدران کی شمولیت  سے ق لیگ مضبوط ہوگی، جمیل خان

کراچی (نیوزرپورٹر       ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ کراچی کی عوام مسلم لیگ (ق) پر اعتماد و بھروسہ کرتے ہوئے فنکشنل لیگ ضلع وسطی کے عہدیدران نے خلیل گجر کی قیادت میں سرکردہ افراد کی شمولیت خوش آئند ہے مسلم لیگ عوامی جماعت ہے اور کراچی کی محب وطن افراد کی قومی دھارے میں شمولیت سے عوامی حقوق حاصل کرلیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ق سندھ سیکریٹریٹ ناظم آباد نمبر 1 میں شمولیت اختیار کرنیوالوں سے کیا جمیل احمد خان نے کہا کہ بلدیاتی ترمیمی بل کو مسترد کردیا ہے سندھ کے صدر طارق حسن نے صوبائی وزیر ناصر شاہ کو تجاویز دی ہیں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کی جانب سے منعقدہ کانفرنسں میں مسلم لیگ ق کا موقف دے دیا ہے اس موقع پر مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا کہ کراچی کے مسائل ق لیگ ہی حل کرسکتی ہے بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے کراچی کے مسائل سے واقف ہیں عوامی قوت سے شہر کراچی کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے اس موقع پر مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیارات کرنیوالے خلیل گجر نے کہا کہ پاکستان قومی جماعت ہے ملک اور کراچی کے مسائل قائد چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں حل ہونگے اس موقع پر سید مشرف علی. مہین ملک. عابد خان اور دیگر بھی موجود تھے

ای پیپر دی نیشن