پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)لاکھوں کی آبادی کی آمد و رفت کیلئے پُل گھبریکہ خستہ حالی کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا اس پُل سے روزانہ فیصل آباد سرگودھا چنیوٹ سے سینکڑوں گاڑیاں ٹرالیاں گنا،کپاس،دھان،گندم جیسی فصلوں کو منڈیوں اور فیکٹروں کوسپلائی کرتی ہیں پل کی خستہ خالی کے باعث جہاں آمدورفت میں دشواری پیش آرہی ہے وہ تجارتی لحاظ سے بھی علاقائی عوام کو نقصان ہو رہا ہے خدشہ ہے کہ یہ پل کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتا ہے۔ جس سے جانی و مالی نقصان ہو سکتا ہے ۔مختلف تجارتی عوامی حلقوں نے پل کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا ۔