گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مر کزی راہنما تحریک انصاف حاجی یونس انصاری اور ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب سر دار عثمان بزدار سے وزیر اعلیٰ آفس میں ملاقات کی جس میں ایم پی ایز مولانا جلیل احمد شر قپوری اور مولا نا غیا ث الدین بھی شریک تھے اس موقع پربلدیاتی الیکشن کے بارے میںحکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاگیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سٹی اور ضلع میں تحریک انصاف کی مثالی کامیابی کے لئے میرٹ پر فیصلے کئے جائیں گے اور حقیقی نظریاتی کارکنوں کو اوپر لا کر بلدیاتی الیکشن کے لئے نئی ٹیم جبکہ سٹی این اے صوبائی یونین کو نسل اور تھا نہ جات کی سطح پر انصاف کمیٹیاں تشکیل دی جا ئیں گی جوعام آدمی کو انصاف کی فراہمی میں معاونت کریں گی مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ٹھوس لائحہ عمل اپنا یا جائے گا حاجی یونس انصاری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے اراکین صوبائی اسمبلی کے وفد نے وزیر اعلیٰ پنجا ب سر دار عثمان بزدار کیساتھ اظہاریکجہتی کیا اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ حاجی یونس انصاری نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے انہیں پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کے لئے تیاری کا ٹاسک دیا جبکہ عالم چوک فلائی اوور کے لئے ایک ارب 85کروڑ روپے بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔