لاہور (نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہاکہ او آئی سی کی کانفرنس کا انعقاد کرنا پی ٹی آئی کی حکومت کی بڑی سفارتی کامیابی ہے جس کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے، عالمی برادری اور مسلم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ انسانیت کی بقاء کے لئے افغان عوام کی فوری مدد کو یقینی بنائیں، افغان عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔