عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے :حاجی نواز

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مدنی دستر خوان پروگرام کے چیف آرگنائزر و سابق ایم پی اے حاجی محمد نواز نے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کشمیری عوام کی بھارت سے بیزاری کا واضح ثبوت ہے ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی اس جدوجہد آزادی میں ان کیساتھ ہیں اور اپنا ہر ممکن تعاون یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ خالد نواز ٹیپو،  فضل بلال نواز ایڈووکیٹ، حاجی علی احمد، حاجی میاں الیاس، حاجی معراج دین و دیگر موجود تھے، حاجی محمد نواز نے کہا کہ بھارت کو پاکستان سمیت کسی ہمسایہ ملک کی طرف سے جارحیت کا کوئی خطرہ نہیں ہے اس کے باوجود بھارت اسلحے کے ڈھیر لگارہا ہے اور جنگی جنون کو ہوا دے رہا ہے، یہ رویہ کسی طور بھی علاقائی اور عالمی امن کیلئے مناسب نہیں ہے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کو انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا ہے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے باوجود کشمیری عوام کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن