شیخوپورہ( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما چودھری شہباز چھینہ نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کو شریف فیملی کا فوبیا ہے اور وہ اپنے اقتدار کے ساڑھے تین سالوں کے دوران سارا زور نواز لیگ کو توڑنے اور دیوار کیساتھ لگانے کیلئے لگا رہے ہیں سیاسی انتقام کی آگ میں وزیراعظم قومی مفادات اور اتحاد کو بھی پس پشت ڈال کر ملک کے اندر سیاسی انارکی پھیلانے میںمصروف ہیں ملک کو ماضی کی حکومتوںنے نہیںبلکہ موجودہ حکومت نے دیوالیہ بنایا ہے خود حکومت کا گورنر اوروزیر،مشیر برملا اعتراف کررہے ہیں نئے پاکستان کی باتیں کرنیوالے حکمرانوں نے قائد اعظم کے پاکستان کا حلیہ ہی بگاڑ کررکھ دیا ہے۔ ہوشرباء مہنگائی ،بیروزگاری ،لاقانونیت نے عام آدمی کی زندگی کو اجیرن بنادیا ہے ملک کے اندر اس وقت بجلی ،گیس کا شدید بحران ہے جبکہ چینی ،ادویات مافیا نے کرپشن کے کئی نئے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے ن لیگ کے سینئر رہنما اور پی پی 139 کے کنوینئر چودھری شہباز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر چودھری سرفراز، چودھری کامران ورک،چودھری بلال حسین، رائے مزمل حسین ،کاشف منصور مان، چودھری ذکاء اللہ ودیگر موجود تھے ۔