لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علمائے پاکستان( سواد اعظم )کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے کہا کہ خیبرپی کے کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی عبرتناک شکست نوشتہ دیوار ہے۔یہ بات خوش آئند ہے کہ جمہوری قوتوں کو واضح اکثریت سے فتح نصیب ہوئی۔ مہنگائی، بے روزگاری، گیس کی لوڈشیڈنگ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا عوام نے مسلط کردہ حکمرانوں سے بدلہ لیا ہے ۔ کے پی کے بلدیاتی نتائج سے واضح ہو گیا حکومت اپنے مضبوط قلعے میں شکست کھا چکی ہے ۔ عوام ووٹ جمہوری قوتوں کو دیں گے۔وفاق اور صوبوں میں آئندہ انتخابات کے نتیجے میں حکومت جمہوری قوتوں کی بنے گی۔