راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ روات پولیس نے 222ٹیرر گروپ کے سرغنہ وجاہت کو گرفتارکر کرکے 2700گرام چرس برآمد کرلی ، ملزم قبل ازیں دہشت گردی، ڈکیتی، اقدام قتل،چوری اور دیگر متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے ،ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہے،سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی نے کہاکہ گرفتار ملزم کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے،راولپنڈی پولیس قبضہ مافیا اور منشیات کے خلاف جہاد جاری رکھے ہوئے ہیں،قانون سے کوئی بالا تر نہیں,معاشرے میں خوف اور دہشت پھیلانے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔