مظفرگڑھ(نامہ نگار)پاکستان میں ہرسال 5400 بچے کلب فٹ کی پیدائشی بیماری کیساتھ پیدا ہوتے ہیں،ایسے بچوں کا پونیسٹی طریقہ کے تحت بروقت علاج ضروری ہے،،انڈس ہاسپیٹل اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے تحت مظفرگڑھ کے رجب طیب اردگان ہسپتال میں کلب فٹ کی بیماری میں مبتلا 313 بچوں کا علاج کیا جارہا ہے،ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر فزیکل ری ہیبی لیٹیشن ڈائریکٹوریٹ انڈس ہاسپیٹل اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک پروفیسر ڈاکٹر آمین چنائے نے رجب طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ میں"کلب فٹ سے جیت کا جشن" کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.ان کا کہنا تھا کہ کلب فٹ کی بیماری میں پیدائشی طور پر نوزائیدہ بچوں کے ایک یا دونوں پاؤں ٹخنے کے پاس سے اندر کی طرف مڑے ہوتے ہیں،ہر ہزار میں سے ایک بچہ کلب فٹ کی بیماری میں مبتلا ہوسکتا ہے،پروفیسر ڈاکٹر آمین چنائے کا کہنا تھا کہ کلب فٹ کو بغیر علاج ٹھیک نہیں کیا جاسکتا ڈاکٹر منصور علی ، ایم ایس ڈاکٹر عرفان جاوید،ڈاکٹر گوہر، پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی،ڈاکٹر مبشر،ڈاکٹر حسن کھوسہ ودیگر نے بھی خطاب کیا صحتیاب ہونے والے بچوں میں بیگز بھی تقسیم کیے گئے ۔