شیڈول جی کو ختم کیا جائے:کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ کنونشن

وہاڑی (نامہ نگار)ستلج کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن لڈن کے زیر اہتمام آل ضلع وہاڑی بہاولپور کیمسٹس کا کنونشن 2021ء  منعقد ہوا جسمیں  شیڈول جی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا کنونشن سے ڈویژنل صدر محمد انعام جٹ،محمد سعید افضل،کامران عطاری مصدق چوہدری ودیگر کاخطاب ایم پی اے چوہدری اعجازسلطان بندیشہ نے کہا کیمسٹ بھائیوں کے مسائل حل کرانے کی بھرپور کوشش کروں گا  انجمن تاجران لڈن محمد سعید افضل کیمسٹ اتحاد کنونشن میں  بہاولپور کے ڈویژنل صدرچوھدری انعام الحق جٹ ضلع وھاڑی کے چئیرمین حاجی محمد حنیف طیب جنرل سیکرٹری محمد سعید اختر،بورے والا صدر محمد شریف بھٹی جنرل سیکرٹری محمد یسین،میلسی صدر حاجی اللہ دتہ جنرل سیکرٹری حاجی محمد اظہر،گگو منڈی صدر غلام مصطفی جنرل سیکرٹری ملک فاروق،ساہوکا سے صدر ڈاکٹر مختیار جنرل سیکرٹری نور نبی،کرمپور صدر خلیق احمد بھٹی اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ کنونشن کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی  ایم پی اے چوہدری  اعجاز سلطان بندیشہ نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ ناجائز پابندیوں اور مسائل کے حل کیلئے ساتھ دینے کا عزم کرتاہوں، تمام مسائل ہیلتھ منسٹر،سی ایم  اور اعلی اتھارٹی تک ضرور پہنچاؤں گا ۔

ای پیپر دی نیشن