ملتان(سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے زیراہتمام سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی 14ویں برسی کے سلسلے میں پارٹی سیکریٹریٹ ایم ڈی اے چوک پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کینڈل لائٹ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر خالد حنیف لودھی نے کی ، سیکریٹری اطلاعات ملتان ڈویژن ایم سلیم راجہ، ضلعی صدر شعبہ خواتین سحرش خان، ملک اللہ بخش بھٹہ، حاجی خلیل راں، اکبر عاربی، ملک سلطان خان، شہباز ڈوگر، ممتاز نعیم، علیم انصاری، پیر سید بڈھن شاہ،حاجی ارشاد، آصف خان۔، ملک امجد حسین، اعجاز ہیوی، ارشد خان چغتائی، ظفر بھٹہ، ملک ارشد کھوکھر، گل خان، مقصود علی ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر پارٹی رہنماؤں خالد حنیف لودھی، ایم سلیم راجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے شہید بھٹو کے مشن کو پورا کرنے کے لئے اپنی جان کی بازی تک لگادی۔ بطور پارٹی چیئرمین، وزیراعظم ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی، سلامتی کے لئے بیش بہا کارنامے سرانجام دیئے جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کی تمام تنظیمیں و کارکنان ملتان سمیت جنو بی پنجاب سے 26دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش لاڑکانہ پہنچیں گے، سحرش خان، پیر بڈھن شاہ نیبھی خطاب کیا، بے نظیر بھٹو کے درجات کی بلندی اور ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔