نادرا  سیکیورٹی فارم ختم ، برتھ، ڈیٹھ سرٹیفکیٹس ، کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ کا حصول مشکل

میاں چنوں (خبر نگار، نمائندہ نوائے وقت) ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کی جانب سے عدم ادائیگی پر تحصیل بھر کی  یونین کونسلوں میں نادرا کی جانب سے مہیا کیا جانے والا سیکیورٹی فارم ختم شہریوں کو برتھ سرٹیفکیٹ ڈیٹھ سرٹیفکیٹ اور کمپیوٹرائز نکاح نامہ کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ  یوسی سیکرٹریز کے مطابق نادرا حکام یونین کونسلوں کو فارم جاری نہیں کررہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فارم کا اجراء  عدم ادائیگی کی وجہ سے التواء کا شکار ہے شہریوں اصغر،ندیم،وقاص،عابد سلیم اور نعیم شاہد نے ڈپٹی کمشنر خانیوال اور کمشنر ملتان ڈویژن  سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

ای پیپر دی نیشن