برطانوی کمپنی موڈرنا کا اومی کرون کےخلاف بوسٹر خوراک چند ہفتوں میں تیار کرنے کا عندیہ

Dec 22, 2021 | 12:19

ویب ڈیسک

کرونا ویکسین تیار کرنے والی برطانوی کمپنی موڈرنا نے اومی کرون کے خلاف بوسٹر خوراک چند ہفتوں میں تیار کرنے کا عندیہ دے دیا۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اسٹیفن بینسل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ موڈرنا کو اومی کرون ویئریئنٹ کے خلاف بوسٹر ڈوز بنانے میں کوئی مسائل یا پریشانی کا سامنا نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم آئندہ چند ہفتوں میں اومی کرون کے خلاف بوسٹر ڈوز تیار کرنا شروع کردیں گے، جو نئے ویریئنٹ کے خلاف مو¿ثر اور مفید ہوگی۔موڈرنا پرامید ہے کہ وہ آئندہ برس کے آغاز پر بوسٹر ڈورز کے کلینیکل ٹرائلز کا آغاز کردے گا اور یہ ویکسین تیزی سے پھیلنے والے اومی کرون کا زور توڑ دے گی۔بینسل کا کہنا تھا کہ ہمیں بوسٹر ڈوز بنانے کے لیے بڑے نہیں بلکہ معمولی اقدامات کرنا ہوں گے، جو ایک سے دو ہفتوں میں مکمل ہوجائیں گے ابھی اس حوالے سے ماہرین اہم معلومات کا انتظار کررہے ہیں جو دوا کی تیاری میں بہت زیادہ مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں