دفترخارجہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خارجہ پالیسی کے جغرافیائی، اقتصادی پہلوئوں پرتوجہ مرکوزکرے:وزیراعظم

Dec 22, 2021 | 14:35

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان نے سفیروں اوردفترخارجہ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے خارجہ پالیسی کے جغرافیائی واقتصادی پہلوئوں پرتوجہ مرکوزکریں۔اسلام آباد میں دفترخارجہ کے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بھرپوراعتمادکااظہار کیاکہ پاکستان کامستقبل تابناک ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نوے لاکھ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت بائیس کروڑ عوام پرمشتمل باصلاحیت آبادی کاحامل ملک ہے جس کے شہریوں نے ہرشعبے میں اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایا۔افغانستان کی صورتحال کاحوالہ دیتے ہوئے عمران خان نے جنگ زدہ ملک میں انسانی بحران سے بچائو کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین برسوں کے دوران عالمی سطح پرپاکستان کے تشخص میں نمایاں بہتری آئی ہے اوراو آئی سی اورعالمی برادری نے بھی پاکستان کے بیانیہ کو تسلیم کیاہے۔وزیراعظم نے کہاکہ طالبان کوپسندکرنے یانہ کرنے سے قطع نظرعالمی برادری کو افغانستان کے چارکروڑعوام کی درپیش مشکلات پرتوجہ دینی چاہیے۔

مزیدخبریں