وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزآڈیٹوریم میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے حوالہ سے آگاہی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی،سپیشل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،پراجیکٹ ڈائریکٹرپی ایم یوعامرحسین غازی،پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرڈاکٹرطیبہ وسیم،سی ای اوپنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق،وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرعارف تجمل،پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرسردارالفرید،ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹراحتشام الحق،ایم ایس مئیوہسپتال ڈاکٹرمحمد افتخار،ایم ایس ڈینٹل ہسپتال ڈاکٹرعمرفاروقی ودیگرفیکلٹی ممبران اور ڈاکٹرزکی کثیرتعدادنے شرکت کی۔پرنسپل سمزپروفیسرڈاکٹرطیبہ وسیم نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو گلدستہ پیش کیا۔ڈاکٹرآصف طفیل نے آگاہی سیشن کے آغازمیں حاضرین کونیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے مختلف فیچرزکی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان یکم جنوری سے پنجاب کے 3کروڑخاندانوں کونیاپاکستان قومی صحت کارڈ تقسیم کرنے جارہے ہیں۔نیاپاکستان قومی صحت کارڈ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے خاندانوں کے ساتھ سفیدپوش خاندانوں کیلئے بھی بہت بڑی نعمت ہے.