لاہور(نامہ نگار)جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضی اور سندھ کے سینئر صوبائی وزیر ناصر شاہ نے گزشتہ روز پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا۔انہوں نے بینظیر ہال کے علاؤہ دیگر دفاتر کا دورہ کیا اور بھٹو لیگسی کونسل کے چیئرمین بشیر ریاض سے بھی ملاقات کی جہاں انہوں نے مہمان کو اپنی کتاب پیش کی۔ناصر حسین شاہ نے سنٹرل سیکرٹریٹ کی تزئین وآرائش پر حسن مرتضی کی کوششوں کی خصوصی تعریف کی۔دورے میں رضا عباس شاہ، احسن رضوی، سجاد نذیر، ڈاکٹر خیام حفیظ، ذیشان شامی، افرازںقوی، نسیم صابر، مدثر شاکر، عاقب سرور بھی موجود تھے۔دریں اثنا نائب صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب ارشد جٹ اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سپورٹس ونگ کی انفارمیشن سیکرٹری ناصرہ کفیل کی قیادت میں وفد نے جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سید حسن مرتضی سے سنٹرل سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔وفد میں ثمینہ کوثر،ملیحہ اسلم،نبیلہ افضل،طیبہ،خضراء شامل تھے۔
حسن مرتضیٰ، ناصر شاہ کا پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سیکرٹریٹ کا دورہ
Dec 22, 2022