ٹریفک مسائل کے خاتمے کیلئے لاہور چیمبر، سٹی ٹریفک پولیس متحد


لاہور(کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر اور سٹی ٹریفک پولیس تجاوزات، غلط پارکنگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سمیت ٹریفک سے متعلقہ دیگر مسائل سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کمیٹیاں بنائیں اور فوکل پرسن مقرر کریں گے۔ اس حوالے سے اتفاق رائے چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر اسد ملہی، لاہور چیمبر کے صدر کاشف انوراور سینئر نائب صدر چوہدری ظفر محمود کے درمیان لاہور چیمبر میں ہونے والی میٹنگ میں طے پایا۔ مارکیٹس کے نمائندے اور لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے فیڈ بیک انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کی تجاویز ہمیشہ معلومات پر مبنی ہوتی ہیں۔ ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ لاہور چیمبر کے تعاون سے ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کرے گا۔جب بھی ٹریفک رکتی ہے یا سست روی آتی ہے، اس سے سموگ کے مسئلے میں اضافہ ہوتا ہے۔ ٹریفک کی ہموار روانی کو یقینی بنانے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ لاہور چیمبر کے تعاون سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد آسان ہو جائے گا۔ڈاکٹر اسد ملہی اور لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے تجاوزات اور غلط پارکنگ کے خلاف مشترکہ کارروائی کرنے پر بھی اتفاق کیا جو ٹریفک کی خرابی کی بڑی وجہ ہیں۔سی ٹی او نے کہا کہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے تاجروں کے تعاون کے بغیر ٹریفک کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مارکیٹوں میں یک طرفہ ٹریفک کو روکنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے گی اور پارکنگ کے لیے پیلی لائنیں بھی لگائی جائیں گی۔اچھا ٹریفک مینجمنٹ سسٹم ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے کیونکہ تجارتی سامان کی بروقت نقل و حرکت کے لیے ہموار ٹریفک بھی ضروری ہے۔ غلط پارکنگ، غیر قانونی تجاوزات، گاڑیاں، سٹالز اور پارکنگ کی سہولیات کی کمی ٹریفک جام کا باعث بنتے ہیں۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے ٹریفک پولیس کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی میں بہتری اور سر کی چوٹ کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ ٹریفک پولیس نے لاہور چیمبر میں ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی سہولت دی ہے مگر نئے لائسنسوں کے لیے ڈرائیوینگ ٹیسٹ کا عمل عرصہ دراز سے تعطل کا شکار ہے، یہ سہولت دوبارہ شروع کی جائے۔ سی ٹی او نے یقین دہانی کرائی کہ یہ مسئلہ جلد حل کیا جائے گا۔ کاشف انور نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری معیشت کے وسیع تر مفادات میں ٹریفک پولیس کو زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرتا رہے گا۔ ٹریفک کا ہموار بہاو ¿ نہ صرف کاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرتا ہے بلکہ سامان منزل تک بروقت ترسیل کو یقینی بناتا ہے۔ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا ایک مشکل کام ہے لیکن ٹریفک پولیس اس کا انتظام اتنے احسن طریقے سے کر رہی ہے کہ معاشرے کا ہر طبقہ ان کی تعریف کر رہا ہے۔ پولیس اور تاجر برادری کے درمیان رابطہ ضروری ہے اور لاہور چیمبرپولیس کے ساتھ روابط بڑھانے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ ٹریفک پولیس کا کردار اس لحاظ سے بہت اہم ہے کہ ایک نظم و ضبط کے ساتھ ٹریفک کا بہاو ¿ ایک طرف پورے معاشرے کی تصویر پیش کرتا ہے تو دوسری طرف سامان برداروں کی نقل و حمل کے وقت میں کمی کرکے معاشی تبدیلی میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر چوہدری ظفر محمود نے کہا کہ لین کے تصور کو حقیقی معنوں میں عملی جامہ پہنانے کے لیے آگاہی مہم چلائی اور واک کا اہتمام کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...