لاہور(نیوزرپورٹر)سیکرٹری معدنیات سید نجف اقبال کی پاکستان کی مشہور کیمیکل مینوفیکچرز کے وفد سے ملاقات ،کیمیکل مینوفیکچرز کے وفد نے فروری 2023میں ہونے والے پاکستان کیمیکل ایکسپو کے بارے میں بریف کیا،سیکرٹری معدنیات کا کہنا ہے کہ ملکی اور بین القوامی سطح پر معدنیات کیمیکل کے شعبے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔نمک اور کوئلہ پاکستانی معدنیات کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے سر پلس ویسٹ کو مکمل طور پر استعمال میں لانے کے لیے محکمہ معدنیات کام کر رہا ہے۔محکمہ معدنیات اینویسٹمنٹ کے نقطہ نظر سے کاروباری حضرات کے لیے کاروباری دوست، پائیدار اور سائینسی طریقہ کار پر مبنی پالیسیاں بنا رہا ہے،ملک کی معاشی استحکام کو بہتر بنانے کے لیے معدنیات کی ایکسپورٹ پر بھی کام جاری ہے۔سیکرٹری معدنیات نے "پاکستان کیمیکل ایکسپو" کی ستائیس کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پلیٹ فرامز مینوفیکچرز، امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو اکٹھے ہو کر کام کرنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں،اس اجلاس میں چیف ایگزیکٹو نمیر گروپ ظفر محمود، ڈائریکٹر نمیر گروپ خالد قاضی اور ہیڈ آف پاکستان کیمیکل ایکسپو محمد صہیب نے شرکت کی۔
سیکرٹری معدنیات نجف اقبال کی کیمیکل مینوفیکچرز کے وفد سے ملاقات
Dec 22, 2022