پولٹری ایسوسی ایشن کاسویا بین کینولا کے کارگوزریلیز نہ کرنے کےخلاف آج احتجاج کریگی

Dec 22, 2022


لاہور( این این آئی) پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن قاسم پورٹ سے سویا بین اورکینولا کے کارگوزکو ریلیز نہ کرنے کے خلاف آج بروز جمعرات گورنر ہاﺅس کے سامنے احتجاج کرے گی ۔ریجنل سیکرٹری میجر (ر) سید جاوید حسین بخاری نے کہا کہ سویا بین کو بروقت ریلیز نہ کر کے پولٹری سے منسلک تمام کاروباری افراد کو مشکل میں ڈال دیا گیا ہے۔ سویا بین کارگوز ریلیز نہ کرنے کی وجہ سے بہت سے مشکلات نے جنم لیا ہے ۔

مزیدخبریں