افغانستان: طالبان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 2 امریکی قیدیوں کو رہا کر دیا 


کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں طالبان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت اپنی قید میں موجود 2 امریکی شہریوں کو رہا کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت نے اپنے شہریوں کی رہائی کی تصدیق کردی ہے۔ رہائی کے بعد دونوں امریکی قطر پہنچ گئے ہیں تاہم ان دونوں کی شناخت نہیں ظاہر کی گئی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے طور پر ہمارے شہریوں کی رہائی عمل میں آئی ہے، اس حوالے سے نہ تو کوئی قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے اور نہ ہی کوئی تاوان ادا کیا گیا ہے۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ رہا ہونے والے شہریوں کو مناسب مدد فراہم کررہے ہیں تاکہ وہ جلد وطن لوٹ کر اپنے پیاروں سے مل سکیں۔

ای پیپر دی نیشن