ایس ایچ او شادمان کیخلاف اندارج مقدمہ کیس‘سی سی پی او سے جواب طلب

Dec 22, 2022


لاہور(خبرنگار)ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمود اعظم نے ایس ایچ او شادمان کیخلاف چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سی سی پی لاہور سے 24 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔طلب کرنے کے باوجود ایس ایچ او شادمان  عدالت میں نہیں پیش ہوا، عدالت نے نا مکمل رپورٹس جمع کروانے پر برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے کہا ایس پی ماڈل ٹائون اس قابل نہیں کہ فیئر رپورٹ بنائے ،عدالت نے ایس ایچ او شادمان اور دیگر 20 سے زائد ملازمین کو آج طلب کیا تھا،شہری نے درخواست میں موقف اپنایا کہ ا یس ایچ او شادمان شراب کے نشے میں دھت ہوکردو پرائیویٹ بغیر نمبر گاڑیوں پر سوار ہوکر آیا،وہ ہمارے گھر 20  افراد کے ہمراہ گھس گیا، انھوںنے گھر میں ڈنڈوں کیساتھ تشدد کیا ، گھر میں ایل سی ڈی اور دیگر سامان بھی توڑ ڈالا ،استدعا ہے کہ عدالت ایس ایچ او شادمان اور ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ، عدالت ایس ایچ او شادمان کا میڈیکل کروانے کا حکم دے۔

مزیدخبریں