لاہور(خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید پر کراچی کے لیاری جنرل ہسپتال میں حملہ اور تشدد کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے اور ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔منصورہ سے جاری بیان میں امیر العظیم نے کہا کہ غنڈا عناصر کی جانب سے جماعت اسلامی کے لیاری سے منتخب رکن اسمبلی پر ہسپتال میں بہیمانہ تشدد کیا گیا، ان کے کپڑے پھاڑے گئے اور انھیں محبوس رکھ کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
ایم پی اے عبدالرشید پر حملہ قابل مذمت ہے، امیر العظیم
Dec 22, 2022