لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ گیس و آٹے کا بحران حکومتی بے حسی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ملک میں جاری بحرانوں اور مسائل کی بنیادی وجہ دیانتدار قیادت کا بحران ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کو ملک و قوم کی نہیں بلکہ اقتدار کی فکر ہے۔ملک میں جاری اقتدار کی جنگ میں ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پی پی171 سبزہ زار میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
گیس ، آٹے کا بحران حکومتی بے حسی ہے، ضیاء الدین انصاری
Dec 22, 2022